میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملیر کے شرافی گوٹھ یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر، شہید بینظیر آباد میں صمدیہ ہوٹل، ہاشم ٹاؤن میں بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی

سندھ حکومت نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کو صوبے بھر میں بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کا فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو بڑی اسکرینز پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ سندھ کے مختلف ڈویژنوں اور اضلاع میں فٹبال کے شائقین کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی تاکہ عوام پرجوش ماحول میں عالمی مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ضلع ملیر کے شرافی فٹبال گراؤنڈ میں سیمی فائنل اور فائنل میچ بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے۔ وزیر کھیل کے مطابق ملیر کے شرافی گوٹھ یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر، شہید بینظیر آباد میں صمدیہ ہوٹل، ہاشم ٹاؤن میں بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی۔

لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس، حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل اور میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم میں بھی سیمی فائنل اور فائنل میچز بڑی اسکرینز پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔سکھر کے میونسپل اسٹیڈیم میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میچز جبکہ روہڑی فٹبال گراؤنڈ میں فائنل میچ بڑی اسکرین پر شائقین کو دکھایا جائے گا۔اس کے علاوہ گھوٹکی میں سردار علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس میں تینوں میچز جب کہ اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹہ میں فائنل میچ بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں