میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،رمضان المبارک میں روزہ خوری عروج پر پہنچ گئی

کراچی ،رمضان المبارک میں روزہ خوری عروج پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں رمضان المبارک میں روزہ خوری عروج پر ،شہر میں فوڈ اسٹریٹ سمیت شہر بھر میں برگر پوائنٹ ،ہوٹل سرعام کھلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماہ رمضان میں فوڈ اسٹریٹ سمیت شہر بھر کے چھوٹے بڑے ہوٹل برگر شوارما پوائنٹ پکوڑے اور بریانی کی دوکانیں کھلی ہیں ،لوگوں کو سر عام بیٹھا کر کھانا کھلایا جا رہا ہے ، رمضان المبارک میں صرف بس اسٹاپ پر موجود ہوٹل کو انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو کھانا کھلانے کی اجازت دی جاتی تھی ،باقی شہر میں ہوٹل اور فوڈ اسٹریٹ 4بجے کے بعد کھلنے کی اجازت تھی لیکن اس مرتبہ شہر کے اندر احترام ماہ رمضان کے سلسلہ میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی انتظام نہ کیے گئے ہیں ۔9روزے ہونے کے باوجود شہر اورگردونواح میں کھلے عام بغیر منظوری کے ہوٹل وغیرہ کھلے ہوئے ہیں ،مقامی انتظامیہ کی طرف سے بھی شہر بھر میں روک تھام کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل نہ دی گئی ہیں ،عوامی حلقوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،گورنر کامران ٹیسوری اور ڈی آئی جی سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں