میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیہ کا جنسی مجرم شبیر احمد کو پاکستان بھیجنے کے لیے قانون میں ترمیم کا فیصلہ

برطانیہ کا جنسی مجرم شبیر احمد کو پاکستان بھیجنے کے لیے قانون میں ترمیم کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

روچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ کی ملک بدری کی راہ ہموار کرنے کی تیاری، امیگریشن ایکٹ 1971 میں تبدیلی متوقع

 

برطانوی حکومت نے روچڈیل کے گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کو برطانیہ سے بے دخل کرکے پاکستان بھیجنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہوم سیکریٹری شبانہ محمود امیگریشن قوانین میں تبدیلی کریں گی تاکہ روچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کو برطانیہ سے ملک بدر کیا جا سکے۔

پال وا نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ وہ حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ قانون میں جلد از جلد ترمیم کی جائے تاکہ بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں سزا یافتہ مجرم کو برطانیہ سے نکالا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون میں تبدیلی متاثرین کو یہ امید دے گی کہ انہیں مستقبل میں اس مجرم کا دوبارہ سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلا مرحلہ پاکستان سے یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ اس شخص کو واپس قبول کرے۔

اس سے قبل برطانوی اخبار The Telegraph نے رپورٹ کیا تھا کہ ہوم سیکریٹری شبانہ محمود امیگریشن ایکٹ 1971 میں مجوزہ ترمیم کی تفصیلات پیش کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ قانون شبیر احمد کی ملک بدری کی راہ میں قانونی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں