آزادکشمیر عام انتخابات؛ 38 لاکھ 4 ہزار 368 ووٹرز ، 6 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے
شیئر کریں
آزادکشمیر انتخابات؛ 6 ہزار 963 پولنگ اسٹیشنز قائم، مرد اور خواتین ووٹرز کے تفصیلی اعداد و شمار سامنے آ گئے
آزاد جموں و کشمیر میں سال 2026 کے عام انتخابات کے لیے انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ طور پر حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق، ریاست بھر اور پاکستان میں مقیم جموں و کشمیر کے مہاجرین کے حلقوں میں ووٹرز کی سہولت اور شفاف پولنگ کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
جاری کردہ پولنگ اسکیم کے مطابق، اس بار انتخابات میں کل 38 لاکھ 4 ہزار 368 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ صنف کے اعتبار سے ووٹرز کی تقسیم درج ذیل ہے:مرد ووٹرز: 20 لاکھ 1 ہزار 655خواتین ووٹرز: 18 لاکھ 24 ہزار 715 سو
الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق، آزادکشمیر کے تمام اضلاع بشمول مظفرآباد، نیلم، جہلم ویلی اور پاکستان بھر میں قائم جموں و وادی کے مہاجرین کے حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار 963 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
ان پولنگ اسٹیشنز کے اندر ووٹرز کا رش مینیج کرنے اور انتخابی عمل کو تیز بنانے کے لیے 10 ہزار 913 پولنگ بوتھ تشکیل دیے گئے ہیں، جہاں مرد اور خواتین الگ الگ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ اسکیم کے اجرا کے بعد اب بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور انتخابی عملے کی تربیت کے امور کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔


