میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیفا ورلڈکپ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

فیفا ورلڈکپ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے شاندار کھیل سے غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی

فٹ بال ورلڈکپ کے 23 ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے شاندار کھیل سے غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔

وینکوور میں کولمبیا کے خلاف آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی جیت کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

دو روز کے آرام کے بعد ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجئم، تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور ناروے اور آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مدمقابل آئیں گے۔

یہ تینوں کوارٹر فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں