میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی میںبحران کی گونج سندھ اسمبلی تک پہنچ گئی

این آئی سی وی ڈی میںبحران کی گونج سندھ اسمبلی تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

فلیگ شپ پروگرام کو نااہل اور غیر مؤثر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے باعث نقصان پہنچنے کا انکشاف
پروفیسر ریٹائرڈ طاہر صغیر کی مبینہ نااہلی کے باعث این آئی سی وی ڈی مسائل کا گڑھ بن گیا

این آئی سی وی ڈی کے فلیگ شپ پروگرام کو ایک نااہل اور غیر مؤثر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی قیادت کے باعث شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ ناقص انتظامی فیصلوں، کمزور کارکردگی اور مبینہ بے ضابطگیوں کے نتیجے میں نہ صرف ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم عوامی صحت پروگرام کی نیک نامی بھی داؤ پر لگ گئی ہے ۔این آئی سی وی ڈی سے متعلق مختلف سنگین معاملات سندھ اسمبلی میں متعدد ارکانِ سندھ اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے ۔ اجلاس کے دوران ادارے میں مبینہ ناقص انتظامات، غلط میڈیکل رپورٹنگ، انتظامی کمزوریوں، بدانتظامی اور دیگر بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پالیسیوں، انتظامی نااہلی، مبینہ ہراسمنٹ کے مقدمات اور دیگر الزامات بھی زیرِ بحث آئے ۔ارکانِ سندھ اسمبلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ایک اہم اور حساس طبی ادارے کو انتظامی بحران کا سامنا ہے ، جس کے منفی اثرات مریضوں کی دیکھ بھال اور ادارے کی مجموعی کارکردگی پر مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام الزامات اور انتظامی بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیا جائے ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے ، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ، اور ادارے کی سربراہی کے لیے ایک اہل، باصلاحیت اور تجربہ کار افسر کا تقرر کیا جائے تاکہ این آئی سی وی ڈی عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے اپنے مشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھ سکے اور عوام کا اعتماد مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں