میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ ،بے قاعدگیوں کا مرتکب پھرڈی جی پارک تعینات

بلدیہ عظمیٰ ،بے قاعدگیوں کا مرتکب پھرڈی جی پارک تعینات

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

جنید اللہ خان پر محکمہ پارک کی ترقیاتی اسکیموں میں گھپلوں کے سنگین الزامات رہے
ایس سی یو جی 19گریڈ کے جنید خان پہلے بھی 20گریڈ کی پوسٹ پر تعینات رہے

بلدیہ عظمی کراچی نے محکمہ پارک کی ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز میں بے قاعدگیوں پر سنگین الزامات کی زد میں رہنے والے جنید اللہ خان کو ایک بار پھر ڈائریکٹر جنرل پارک تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 20گریڈ کی پوسٹ ڈی جی پارک پر تعینات ایس سی یو جی 19 گریڈ کے جنید اللہ خان اس سے قبل بھی ڈی جی پارک رہ چکے ہیں ذرائع کے مطابق اس سے قبل کے ایم سی محکمہ پارک نے دو۔دو کروڑ روپے مالیت کی 30 ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز کیے تھے جس پر کنٹریکٹرز نے محکمہ پارک کے افسران پر بے قاعدگیوں کے سنگین الزامات عائد کیے اور متعدد کنٹریکٹرز نے عدالت سے رجوع کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت من پسند کنٹریکٹرز کو نوازنے کے لیے دو ایسے کنٹریکٹرز کو بھی ٹھیکے دے دیے گئے جو کئی سال سے ایس آر بی کے نادہندہ تھے ان الزامات کے بعد ڈی جی پارک جنید اللہ خان، ڈائریکٹر پارک راحیل اور اکاونٹ افسر زوہیب مگسی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم کچھ دنوں بعد زوہیب مگسی اور راحیل دوبارہ اپنے عہدوں پر واپس تعینات کردیے گئے تھے اور جنید اللہ خان بھی دوبارہ ڈی جی پارک تعینات کردیے گئے ہیں۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں