میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریٹائرڈ چیف انجینئر رحمت اللہ شیخ کو فوائدپہنچانے کا گورکھ دھندا

ریٹائرڈ چیف انجینئر رحمت اللہ شیخ کو فوائدپہنچانے کا گورکھ دھندا

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

رحمت اللہ شیخ سسٹم کے کاموں کی نگرانی کرتے رہے، وزیر بلدیات تک خصوصی رسائی
محکمہ بلدیات کی جانب سے خصوصی مراسلے اور فوری عملدرآمد کے احکامات پر سوالات

گریڈ 20کے ریٹائرڈ چیف انجینئر رحمت اللہ شیخ کے پنشنری فوائد کی ادائیگی کے لیے محکمہ بلدیات کی جانب سے خصوصی مراسلے اور فوری عملدرآمد کے احکامات پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں ۔رحمت اللہ شیخ محکمہ بلدیات ایس سی یو جی انجینئرنگ برانچ میں 20گریڈ کے چار انجینئرز میں ایک ہیں 28مئی کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 20گریڈ کے تین چیف انجینئرز بچے ہیں جن میں صمد جملانی عدالتی احکامات اور کے ڈی اے قوانین کے برخلاف ڈیپوٹیشن پر چیف انجینئر ادارہ ترقیات کراچی تعینات ہیں جبکہ 20گریڈ کے مبین شیخ خلاف قواعد و ضوابط ایکس کیڈر پوسٹ پر سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس تعینات ہیں جبکہ گریڈ 20کے چیف طارق مغل اس وقت ڈائریکٹر جنرل کے ایم سی انجینئرنگ تعینات ہیں۔ طارق مغل ماضی میں بی ای ایگریکلچر کے حوالے سے تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ سندھ کے بلدیاتی اداروں اور ترقیاتی اتھارٹیز کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین برسوں سے پنشن، گریجویٹی، کمیوٹیشن اور دیگر واجبات کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ،تاہم گریڈ 20کے ریٹائرڈ چیف انجینئر رحمت اللہ شیخ کے پنشنری فوائد کی ادائیگی کے لیے محکمہ بلدیات کی جانب سے خصوصی مراسلے اور فوری عملدرآمد کے احکامات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری مراسلے میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (MDA)کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹائرڈ چیف انجینئر رحمت اللہ شیخ کو کمیوٹیشن اور دیگر پنشنری فوائد کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنائی جائے ۔ مراسلے میں ادائیگی کی پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ رحمت اللہ شیخ ریٹائرمنٹ کے باوجود ایم ڈی اے میں سسٹم کے کاموں کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ اور انہیں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ تک خصوصی رسائی حاصل ہے۔ (نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں