میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے مقدمات عید بعد مقرر کرانے کی یقین دہانی

عمران خان کے مقدمات عید بعد مقرر کرانے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے متعلقہ افسران کو بلا کر ہدایات دے دیں
مجھے یقین دلایا ہے کہ مقدمات عید کے بعد لگ جائیں گے، سلمان اکرم راجا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے مقدمات عید کے بعد مقرر کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق مقدمات عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ آئے تھے، چیف جسٹس سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کہا،چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اپنے متعلقہ افسران کو بلا کر ہدایات دے دی ہیں، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مجھے یقین دلایا ہے کہ مقدمات عید کے بعد لگ جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں