ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کا صرافہ بازار واقعہ کا سخت ایکشن، اعلیٰ افسران معطل
شیئر کریں
شہری کو تھپڑ مارنے پرائیویٹ شخص کیخلاف مقدمہ درج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر رباب قاضی ایف آئی اے اے سی سی سے ٹرانسفر کر کے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی تعینات
(رپورٹ: افتخار چوہدری )ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے صرافہ بازار واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی اور محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ایک شہری کو تھپڑ مارنے میں ملوث پرائیویٹ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔واقعے میں موجود دو افسران کو معطل کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صرافہ بازار میں ایف ائی اے کے چھاپے کے دوران دکانداروں سے تنازہ کھڑا ہونے کے باعث انچارج ایف آئی اے اے سی سی کراچی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شاہ کو عہدے سے ہٹا کر ہیڈکوارٹر کلوز کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر رباب قاضی کو ایف آئی اے اے سی سی سے ٹرانسفر کر کے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی تعینات کر دیا گیا ہے۔واقعے میں موجود تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ تمام پہلوؤں کا مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا سکے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے واضح کیا ہے کہ اختیارات سے تجاوز، غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور قانون سے متصادم کسی بھی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،ایف آئی اے قانون کی بالادستی، شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور ہر سطح پر بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،واضح رہے کہ اس معاملے میں ایف ائی اے سی سی سی کے ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا تھا ۔ایف آئی اے کراچی زون شہریوں کے اعتماد، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور قانون کی عملداری کے لیے پرعزم ہے۔


