میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے

معروف صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے

جرات ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی 94 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

مرحوم متعدد کتابوں کے مصنف اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ تھے۔

الطاف حسن قریشی کی نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی۔

الطاف حسن قریشی نے سوگواروں میں پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مرحوم الطاف حسن قریشی کی تصنیفات میں ملاقاتیں، مقابل ہے آئینہ، چھ نکات کی سچی تصویر، نوکِ زباں، مشرقی پاکستان اور مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا سمیت دیگر کتابیں شامل ہیں۔

مرحوم کی صحافتی خدمات پر 2019 میں الطاف صحافت کے نام سے کتاب شائع ہوچکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو شاید ہی کبھی پر ہوسکے،

ان کی صحافت کی دنیا میں بے پایاں خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

الطاف حسن قریشی نے اردو ڈائجسٹ کے ذریعے سنجیدہ صحافت، معاشرتی مباحث اور ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں