میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات فروش ماں بیٹا گرفتار

منشیات فروش ماں بیٹا گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے سپرہائی پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کرنے والے ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر خفیہ اطلاعات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر نامی ملزم اور ملزمہ بی بی حوا کو حراست میں لیا ہے۔دونوں ماں بیٹے کے پاس سے پولیس نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گلشن معمار موٹ اسکیم 33 میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے چار ملزمان پکڑا ہے۔پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں غیر ملکی گٹکا برآمد کیا ہے، منشیات فروش غلام عباس پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب بھی تھا۔دوسری جانب سپرہائی وے سہراب گوٹھ پر بس ٹرمینل پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس میں ایک رکشہ ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بس ٹرمینل پر انٹری فیس کی زائد وصولی پر جھگڑا ہوا تھا جس میں رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں