میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، نارتھ ناظم آباد میں خلافِ ضابطہ تعمیرات دھڑلے سے جاری

سندھ بلڈنگ، نارتھ ناظم آباد میں خلافِ ضابطہ تعمیرات دھڑلے سے جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پلاٹ نمبر A-28 بلاک اے اور A-147 بلاک سی پر نقشوں کے برعکس تعمیر
ڈائریکٹر رؤف شیخ کی مبینہ چشم پوشی، ڈپٹی اویس شاہ اور تعمیراتی مافیا کی ملی بھگت

وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں مبینہ طور پر منظور شدہ نقشوں کے برعکس تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق بلاک اے میں پلاٹ نمبر A-28 اور بلاک سی میں پلاٹ نمبر A-147 پر زیرِ تعمیر عمارتوں میں قواعد و ضوابط کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تعمیرات میں اضافی منزلیں، سیٹ بیک کی خلاف ورزی اور حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، جس سے علاقے کے انفراسٹرکچر اور رہائشیوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔شہری حلقوں کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ متعلقہ اداروں کے بعض افسرانجن میں ڈائریکٹر رؤف شیخ اور ڈپٹی اویس شاہ کے نام لیے جا رہے ہیں، کہ وہ ان تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔تاہم ان الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکا جائے تاکہ شہری قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے ۔متعلقہ افسران سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں