تہران کی ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے حتمی مہلت
شیئر کریں
امریکا کے پاس اب صرف دو ہی راستے بچے ہیں،امریکا کو جنگ یا معاہدے میں سے ایک چننا ہوگا
پینٹاگون کو ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے حتمی مہلت دے دی ،ایران کا دو ٹوک پیغام
تہران نے پینٹاگون کو ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے حتمی مہلت دے دی جبکہ پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ امریکا کو جنگ یا معاہدے میں سے ایک چننا ہوگا۔اتوار کو جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس نے کہا کہ تہران نے پینٹاگون کو ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے حتمی مہلت دے دی ہے۔یہ پابندیاں 13اپریل سے اس وقت نافذ کی گئی تھیں جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور جنگ کے خاتمے کے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس کے مطابق ٹرمپ کے پاس دو ہی راستے ہیں: یا تو ایک ”ناممکن فوجی کارروائی” کا انتخاب کریں یا پھر ایران کے ساتھ ایک ”خراب معاہدہ ”قبول کریں، جیسا کہ خبر رساں ادارے تسنیم نے نقل کیا۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے لیے فیصلہ سازی کی گنجائش اب محدود ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی چین، روس اور یورپ کی جانب سے واشنگٹن کے بارے میں رویے میں بھی تبدیلی کا دعویٰ کیا گیا۔


