امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں 7 دعوے کیے، ساتوں جھوٹے ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
شیئر کریں
آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کا عمل مخصوص راستوں سے ہوگا اور اس کے لیے ایران کی اجازت لازم ہوگی، بیان
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے ہیں اور ساتوں جھوٹے ہیں۔
ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایسے دعووں سے امریکا کو فاتح نہیں سمجھا جاسکتا اور نہ ہی ان سے مذاکرات میں پیشرفت ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے گزرگاہ پر رکاوٹیں رہیں تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہے گی۔
آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کا عمل مخصوص راستوں سے ہوگا اور اس کے لیے ایران کی اجازت لازم ہوگی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ یہ بھی کہ آبنائے ہرمز کھلی ہو یا بند ہو اور اس سے متعلق جو بھی ضوابط ہوں وہ فیلڈ کی صورتحال سے طے ہوں گے، سوشل میڈیا سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا جنگ اور عوامی رائے کو انجینئر کرنا جنگ کا اہم حصہ ہوتا ہے مگر ایرانی عوام ان حربوں سے متاثر نہیں۔ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق اگر حقیقی اور درست خبر جاننا ہو تو ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا انٹرویو دیکھا جائے۔


