میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت، چینی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ

سندھ حکومت، چینی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ کی تمام محکموں کو رکاوٹیں دور کرکے عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
چین کیساتھ تعاون سندھ کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کاموقع ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے چین کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاک چین دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صدر مملکت کے حالیہ دورہ چین میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کا مقصد مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کو تیز اور مربوط کوششوں کے ذریعے بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ صدر مملکت کا حالیہ دورہ چین بڑی اہمیت کا حامل ہے، چین پاکستان کا نہ صرف ہمسایہ بلکہ برادر ملک ہے، چین کے ساتھ تعاون سندھ کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے، صنعتی صلاحیت بڑھانے اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کا ایک اہم موقع ہے۔وزیراعلی سندھ کا چین کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام محکموں کو رکاوٹیں دور کرکے عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں