کراچی کے بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کی تیاریاں
شیئر کریں
کے الیکڑک کی نیپرا میں درخواست جمع ،11 ارب سے زائد ایڈجسٹمنٹ کی جائے
ٹیکس ادائیگیوں کی مختلف مدوں میں اضافی 15 ارب 33 کروڑکی منظوری طلب
کراچی کے بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کی تیاریاں ، کے الیکڑک نے نیپرا میں 58 ارب 95 لاکھ 50 ہزار کی اینڈ آف ٹرن ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دائر کردی ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے (نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی) نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرن آف ایکوئٹی پر ایکسچینج ریٹ اثرات کی مد میں11 ارب روپے سے زائد ایڈجسٹمنٹ کی جائے، اسی طرح سے ورکنگ کیپیٹل کے اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر 33 ارب روپے سے زائدکی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں کے-الیکٹرک کی جانب سے ٹیکس ادائیگیوں کی مختلف مدوں میں اضافی 15 ارب 33 کروڑ روپے کی منظوری بھی طلب کی گئی ہے کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری نہ ہونے کی مد میں 1 ارب 31 کروڑ روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی کی ہے، ٹیکس سال 2023 کے تحت 7 ارب 49 کروڑ روپے جبکہ 2022 کے لیے 3 ارب روپے سے زائد اضافی ٹیکس ذمہ داری بھی درخواست میں شامل ہے، پاور پرچیزنگ کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی 26 کروڑ صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹس 2017-23 کی درخواست پر 22 اپریل کو سماعت کرے گا ۔ سماعت میں کے-الیکٹرک کی جانب سے مانگی گئی ایڈجسٹمنٹس کا قوانین سے مطابقت کا جائزہ لیا جائے گا۔ سماعت میں سرمایہ کاری، آئی ڈی سی اثرات اور دیگر مالی دعووں کی بھی تفصیلی جانچ پڑتال کی جائے گی۔


