میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی بھیڑ

سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی بھیڑ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار کی ملی بھگت،، شہری نظام درہم برہم
بیٹر نما ٹھیکیدار زاہد کالا پلاٹ نمبر 753اور 602پر افسران کے نام پر وصولیوں میں سرگرم

لیاقت آباد نمبر 2کے علاقے میں واقع پلاٹ نمبر 753اور 602پر بالائی منزلوں کی تعمیر نے رہائشیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ تنگ گلیوں میں بلند عمارتیں کھڑی کرنے سے نہ صرف روشنی اور ہوا بند ہوگئی ہے بلکہ بارش کے معمولی پانی سے بھی یہ گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، جس سے نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے ۔ مقامی مکینوں کے مطابق ان غیر قانونی تعمیرات کے باعث روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے ، جبکہ ہنگامی صورتِ حال میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی رسائی ناممکن ہوگئی ہے ۔ متاثرہ علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات سے فوری مداخلت اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عمران رضوی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار نے مبینہ طور پر بیٹر نما ٹھیکیدار زاہد کالا کے ساتھ ملی بھگت کر رکھی ہے ، جس کی وجہ سے یہ تعمیرات بلا روک ٹوک جاری ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق زاہد کالا افسران کے نام پر علاقے میں بھاری رقوم کی وصولیاں بھی کر رہا ہے اور کسی بھی شکایت کنندہ کو دھمکیاں دے کر خاموش کرا دیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان پلاٹس پر تعمیر شدہ بالائی منزلوں کو منہدم کیا جائے اور ملوث افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں