میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے 3 ہزار جہاز پھنس گئے

آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے 3 ہزار جہاز پھنس گئے

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

نقل وحمل کی قیمت دو سو فیصد سے بھی بڑھ چکی ، چیزوں کی ترسیل کا وقت تین گنا زیادہ ہوگیا

۔۔۔۔۔۔۔۔

ایران پر مسلط امریکا اور اسرائیلی جنگ کے سبب آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے تین ہزار جہاز پھنسے ہوئے ہیں، نقل وحمل کی قیمت دو سو فیصد سے بھی بڑھ چکی ہے جبکہ چیزوں کی ترسیل کا وقت تین گنا زیادہ ہوگیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کمپنیاں متبادل راستوں اور سمندر کی بجائے طویل زمینی راستے اپنانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے نقل وحمل کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور یہی وجہ چیزوں کو انکی منزل پر پہنچانے میں تاخیر کا بھی سبب بن رہی ہے۔

ایران کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز صرف جارحیت کے مرتکب ممالک کے لیے بند ہے جبکہ دیگر ممالک ایرانی حکام سے رابطہ کرکے اپنے جہاز باآسانی لے جا سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں