میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران نے دورانِ جنگ تباہ کیے امریکی و اسرائیلی طیارے نمائش کیلئے پیش کر دئیے

ایران نے دورانِ جنگ تباہ کیے امریکی و اسرائیلی طیارے نمائش کیلئے پیش کر دئیے

جرات ڈیسک
هفته, ۸ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

پہلی بار جاری کی گئی تصاویر میں امریکا کے ایف پندرہ لڑاکا طیارے کی باقیات بھی دکھائی گئی ہیں، رپورٹ

………………………………….

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے جنگ کے دوران تباہ کیے گئے امریکا اور اسرائیل کے طیارے نمائش کے لیے پیش کر دیے۔ پہلی بار جاری کی گئی تصاویر میں امریکا کے ایف پندرہ لڑاکا طیارے کی باقیات بھی دکھائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ نمائش کے لیے پیش کی گئی اشیا میں لڑاکا طیارے کی ایجکشن سیٹ، کونوپی اور دم بھی رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم امریکی حکام نے اس کی تردید کی تھی۔اس کے علاوہ 30 جولائی کو بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اردن کے الازرق بیس پر 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا تھا کہ اردن کے الازرق بیس پر امریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کر دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں