میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے

ایران کیخلاف جنگ میں امریکا نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے
800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام

ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاریخ کی سب سے مہنگی جنگ بھی قرار دی جا رہی ہے۔سینٹ کام نے اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے، تاہم اس جنگ کے کوئی ٹھوس نتائج بھی سامنے نہیں آئے۔سینٹ کام رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس جنگ میں 10،000 سے زائد اہداف پر حملے کئے گئے، جن پر امریکی اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، ان اخراجات کا تخمینہ 9۔42 ارب ڈالر بنتا ہے، فضائی انٹرسیپشنز پر 10 ارب ڈالر خرچ ہوئے، جبکہ دیگر سامان کی قیمت 4 ارب ڈالر بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے، اور 30 سے زائد بمبار طیاروں پر 266 ملین ڈالر کا نقصان بھی پینٹاگون کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیٔے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں