سندھ بلڈنگ، گلستان جوہر میں غیر قانونی تعمیرات بلا روک ٹوک جاری
شیئر کریں
بلاک 33 میں رہائشی پلاٹوں آر 169+170حاجی علی بخش گوٹھ میں تجارتی تعمیرات
ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل قریشی کی مبینہ ملی بھگت سے عوام میں غم و غصہ، محکمانہ انکوائری کا مطالبہ
ضلع شرقی کے علاقے گلستان جوہر اسکیم 33 میں حاجی علی بخش گوٹھ کے رہائشی مشترکہ پلاٹوں آر 169 اور 170 پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر نے شہریوں میں شدید اشتعال پھیلا دیا ہے ۔ مقامی باشندوں کے مطابق یہ پلاٹ رہائشی مقاصد کے لیے مختص ہیں، لیکن زیرِ تعمیر منصوبے کو بلا قانونی اجازت تجارتی شکل دی جا رہی ہے ، جس سے علاقے کی فضا اور ٹریفک کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی تعمیر کے باعث علاقے میں پارکنگ اور گنجان آبادی کے مسائل جنم لیں گے ، جو پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے محکمے کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب الزام لگایا جا رہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل قریشی کی مبینہ ملی بھگت کے باعث اس غیر قانونی تعمیرات کو فروغ مل رہا ہے ۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عدیل قریشی کی خاموشی یا سرپرستی کی بدولت منصوبے کے مالکان ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر تیزی سے مکمل کر رہے ہیں۔ عوام نے ان خلاف ورزیوں کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر عدیل قریشی کے خلاف محکمانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔


