میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ساڑھے تین ٹن سے زائد چھالیہ کی سپلائی ناکام

ساڑھے تین ٹن سے زائد چھالیہ کی سپلائی ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

منشیات و گٹکا ماوا کے خلاف گڈاپ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، ٹرک تحویل میں لے لیا
3.5ٹن سے زائد 600بوریاں 3500کلو چھالیہ، 30کلو تیار گٹکا/ مین پوری شامل

(رپورٹ: امداد علی لفاری)گڈاپ سٹی پولیس نے 3.5ٹن سے زائد چھالیہ کی سپلائی و فروخت کو ناکام بنادیا، پولیس کی منشیات و گٹکا ماوا کے خلاف جاری مہم میں گڈاپ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے 3.5 ٹن سے زائد چھالیہ کی سپلائی و فروخت کو ناکام بنادیا،پولیس کی منشیات و گٹکا ماوا کے خلاف جاری مہم میں گڈاپ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے کہا کہ ایس ایچ او گڈاپ سٹی کے ہمراہ پولیس ٹیم نے حب روڈ کے قریب خفیہ کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان نے چھالیہ کو چھپانے کے لیے ٹرک میں خفیہ خانے بنا رکھے تھے ،گرفتار ملزمان چھالیہ کو مختلف مقامات پر سپلائی کیلئے لے جارہے تھے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت گلاب اور زین اللہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے 3.5ٹن سے زائد 600بوریاں 3500کلو سے زائد چھالیہ، 30کلو تیار شدہ گٹکا/ مین پوری سمیت سپلائی میں استعمال ہونے والے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے ۔گڈاپ سٹی پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے چھالیہ کی سپلائی و فروخت کے نیٹ ورک کو ناکام بنایا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں