میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای شہید،تباہ کن کارروائی جلد شروع ہوگی،صدر کا بدلہ لینے کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای شہید،تباہ کن کارروائی جلد شروع ہوگی،صدر کا بدلہ لینے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں
مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غم سے نڈھال ہو کر زمین پر بیٹھے نظر آئے،ایران تاریخ کا سب سے تباہ کن اور جارحانہ آپریشن شروع ہوگا، پاسداران انقلاب کا انتباہ

اسرائیل کے رات گئے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی جبکہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے کئے گئے ،مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش پرحملہ میں9 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ، کئی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔اتوار کو ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے جہاں اسرائیل نے میزائل برسائے۔ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں سات روز کے لیے چھٹی اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا جبکہ عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، یہ پرچم روایتی مذہبی عزاء یا سوگ کے مواقع پر لہرایا جاتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطاق آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر مشہد میں سوگ کی فضاء ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشہد میں عوام بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔حرم امام رضا سے ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں کئی افراد غم سے نڈھال ہو کر زمین پر بیٹھے نظر آئے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ تباہ کن کارروائی جلد شروع ہوگی، ایران کی تاریخ کا سب سے تباہ کن اور جارحانہ آپریشن شروع ہوگا۔دوسری جانب، ایرانی ریاستی ٹی وی نے علی شمخانی اور پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی۔بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے پاسدارانِ انقلاب کی کمان سنبھال لی۔ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا کمانڈر اِن چیف مقرر کر دیا گیا۔اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ حملے میں سپریم لیڈر کی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ہوئے۔عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری میں دھواں بھر گیا اور فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ حکام نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مسافروں کو ٹرمینل تھری سے نکالنا شروع کر دیا۔دبئی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں موجود 27 امریکی اڈوں پر حملے شروع کر دیے۔اطلاعات کے مطابق ایرانی میزائلوں نے ایک بار پھرمقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش کو نشانہ بنایا۔عرب میڈیا کے مطابق بیت شمس کیعلاقیمیں اسرائیل کے نیوکلیئرتنصیبات سمیت دیگر حساس تنصیبات ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک ہوئے اور23 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ بمباری کے جواب میں چھٹے مرحلے کے حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔آئی آر جی سی کے مطابق اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 27 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیل کے تل نوف ایئربیس، تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹرز ہاکیریا، اور اسی شہر میں ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پر بھی حملے کیے گئے۔آئی آر جی سی نے خبردار کیا کہ ایرانی افواج انتقام کا ایک مختلف اور سخت قدم اٹھائیں گی اور پے در پے تھپڑ رسید کرے گی۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی کشیدہ صورتحال کے باعث اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں روس اور چین سمیت متعدد ممالک نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی، جبکہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسے خطے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے دریں اثناء اسرائیلی دفاعی اہلکار نے کہاکہ حملوں کی منصوبہ بندی مہینوں پہلے سے جاری تھی اور تاریخ کا بھی فیصلہ ہفتوں پہلے کیا گیا، یہ حملے امریکا کے ساتھ مِل کر کیے گئے ہیں، یہ حملے پیشگی حملے ہیں جس کا مقصد ایران کی طرف سے فوری خطرے کو کم کیا جاسکے،چار روز تک شدید اور مربوط حملے کیے جائیں گے جس کے بعد تہران کی صورتحال تبدیل ہوجائیگی ادھر ایران میں حملے کے بعد اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت اسکول بند اور شہریوں کو محفوظ مقامات میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک طاقتور ترین حملے کی تیاری کی جارہی ہے، اسرائیل نے ایسا راستہ اختیار کیا ہے جس کا انجام اْس کے ہاتھ میں نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں