میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابا وانگا کی سال 2026ء کی پیشگوئیاں ۔۔۔خلائی مخلوق سے رابطہ کب ہوگا؟

بابا وانگا کی سال 2026ء کی پیشگوئیاں ۔۔۔خلائی مخلوق سے رابطہ کب ہوگا؟

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۶ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلغاریہ کی نابینا نجومی آنجہانی خاتون بابا وانگا کو بلقان کی نوسٹراڈیمس کہا جاتا ہے۔

وہ سن 1996ء میں اپنی وفات کے بعد بھی خبروں اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی رہتی ہیں۔

ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قدرتی آفات، عالمی سیاسی ہلچل یہاں تک کہ دنیا کے خاتمے تک کی پیشگوئیاں کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ  بابا وانگا نے اپنی پیشگوئیاں خود تحریری صورت میں محفوظ نہیں کیں، بلکہ ان سے منسوب زیادہ تر باتیں ان کے قریبی افراد اور پیروکاروں نے بعد میں قلم بند کیں۔

بابا وانگا کون تھیں؟

بابا وانگا 1911ء میں پیدا ہوئیں، بچپن میں ایک شدید گرد آلود طوفان کے دوران ان کی بینائی چلی گئی، اس واقعے کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں روحانی دنیا سے پیغامات اور مستقبل کی جھلکیاں موصول ہوتی ہیں، مشرقی یورپ میں ان کے پیروکاروں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

ان کے ماننے والوں کے مطابق بابا وانگا نے سال بہ سال 5079ء تک کے واقعات کی پیشگوئیاں کی ہیں۔

سال 2026ء کی پیش گوئیاں

2026ء میں انہوں نے خلائی مخلوق سے رابطے اور قدرتی آفات سے متعلق پیش گوئی کر رکھی ہے، دعویٰ کیا جاتا ہے کہ نومبر 2026ء میں انسانیت کا کسی بڑی خلائی مخلوق یا اجنبی جہاز سے سامنا ہو سکتا ہے، جو زمین پر اترے گا، اسی سال کے دوران شدید زلزلوں، موسمی شدت، قحط سالی اور آگ سے متعلق تباہ کن واقعات کی پیشگوئی بھی منسوب کی جاتی ہے۔

سال 2028ء: سیارہ زہرہ کی تلاش

بابا وانگا سے منسوب دعوؤں کے مطابق 2028ء تک انسان توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش میں سیارہ زہرہ کی جانب پیش رفت کرے گا، حالانکہ سائنسی طور پر یہ سیارہ زندگی کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا۔

سال 2033ء: قطبین کا پگھلنا

کہا جاتا ہے کہ 2033ء میں زمین کے منجمد قطبی علاقے پگھلنا شروع ہو جائیں گے، جس سے سمندروں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو جائے گی۔

سال 2076ء: کمیونزم کی واپسی

ایک اور پیش گوئی کے مطابق 2076ء میں دنیا بھر میں کمیونزم دوبارہ پھیل جائے گا اور کئی ممالک اس نظام کو اختیار کریں گے۔

سال 2130ء: پہلی باضابطہ خلائی مخلوق سے ملاقات

پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ 2130ء میں انسانوں کا باقاعدہ طور پر خلائی مخلوق سے رابطہ قائم ہو گا۔

سال 2170ء: عالمی سطح پر پانی کی قلت

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے بڑے حصے میں پانی کی شدید کمی پیدا ہو جائے گی، جو انسانیت کے لیے بڑا بحران ثابت ہو گی۔

سال 3005ء: مریخ کی جنگ

ایک حیران کن دعویٰ یہ بھی ہے کہ زمین اور مریخ کے درمیان جنگ ہو گی، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات موجود نہیں۔

سال 3797ء: انسانیت کا پہلا اختتام

ان پیش گوئیوں کے مطابق زمین زندگی کے قابل نہیں رہے گی اور جو انسان زندہ بچیں گے انہیں زمین چھوڑنا پڑے گی۔

سال 5079ء: انسانیت کا آخری انجام

بابا وانگا سے منسوب آخری پیش گوئی کے مطابق 5079ء میں انسانیت کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں