میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،4دہشت گرد ہلاک

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،4دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 2 اہلکار زخمی
کلاشنکوف،ہینڈ گرینڈ برآمد، جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان ہلاکتوں میںشامل

(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، دہشتگردوں کیکچھ ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایاکہ اطلاعات کے مطابق گھرمیں ڈرموں میں آئی ڈیز تیارکی گئی تھیں، گھر سے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمدکرلیے گئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری تھی، تینوں گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر شاہ لطیف میں چھاپا مارا گیا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی جس سیگرفتار دہشتگرد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں ایک دہشتگرد ماراگیا جبکہ زخمی تین دہشتگرد اسپتال پہنچنیسیقبل ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی اظفر نے بتایا کہ گھر سے باوردی مواد، 5 ہینڈگرنیڈ اور ایک ایس ایم جی ملی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں