مکینوں کی رینجرز سے اپیل،گینگ آف عزیزآباد گٹکا ماوا کارخانے پر کارروائی کا مطالبہ
شیئر کریں
اول نمبر ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کارخانے سے ہزاروں کی تعداد میں گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت جاری ہے
ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل لاکھوں روپے ہفتے کے عوض کارروائی نہیں کر رہے، علاقہ مکین
(رپورٹ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ عزیزآباد مکین کا رینجرز سے روزانہ 12 ہزار گٹکا ماوا پوڑیاں بنانے والے کارخانے پر کارروائی کا مطالبہ، اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اپنے کارخانے سے ہزاروں سی تعداد میں گٹکا ماوا بنوا کر کیبنوں پر کھلے عام سپلائی اور فروخت کر رہا ہے، ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل لاکھوں روپے ہفتے کے عوض کارروائی نہیں کر رہے، علاقہ مکین۔ علاقہ ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل تھانہ عزیزآباد کا "گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا” کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر 61 ونگ رینجرز کا علاقہ عزیزآباد کے دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر چھاپہ مارا جہاں سے لا تعداد چھالیہ کی بوریاں، مشینیں، دیگر سامان برآمد ہوا اور کارخانے میں کام کرنے والے بھی افراد پکڑے گئے، چھاپے کے بعد عمیر عرف ببلو کا گٹکا ماوا کا کاروبار فی الحال ٹھپ ہوگیا اور وہ دوبارہ معاملات ٹھیک کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، جبکہ علاقہ عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر طاہر عرف بوبی ولد محمد اقبال رہائش فلیٹ نمبر1، پلاٹ 95 محلہ میمن کالونی فیڈرل بی ایریا وسطی کراچی، جس پر تھانہ عزیزآباد میں 2020 اور 2025 میں گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کے جرم میں ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہیں اس نے علاقے میں اپنے پنجے مکمل پھر گاڑ لیے اور اپنے کارخانے میں جو کہ اوکھائی مسجد والی گلی میں بتایا جاتا ہے وہاں سے روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار گٹکا ماوا کی پڑیاں تیار کرکے علاقہ عزیزآباد میں اپنے 2 درجن کیبنوں پر سپلائی اور فروخت کررہا ہے، سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کیبن حسین آباد صفحہ مسجد کے سامنے، کراچی حلیم کے سامنے، کتیانہ ہسپتال کے برابر میں، یونائیٹڈ بیکری کے پاس، اوکھائی مسجد کے پاس، صدیق آباد اور دیگر جگہ پر قائم ہیں جہاں یہ اپنے کارندے جن میں آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی، جنید اور دیگر کے ذریعے روزانہ 1500 یا 2000 روپے دیہاڑی پر سپلائی اور فروخت کروا رہا ہے، سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقے میں اپنے کارخانے سے تیار کردہ زہر نما گٹکا ماوا سپلائی و فروخت کرنے کی مد میں ہفتہ ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج کو اسکے خاص بیٹر کامل کے ہاتھوں تین لاکھ روپے دیتا ہے، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ جس طرح رینجرز نے عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر چھاپہ مار کر کارخانہ ختم کروایا اسی طرح طاہر عرف بوبی کے کارخانے پر بھی چھاپہ مار کر اسکے زہر نما گٹکا ماوا کارخانے کو ختم کروایا جائے، علاقہ مکین کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل عزیزآباد میں منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور منشیات و گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے۔


