میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پیر کو بارش کا امکان

کراچی میں پیر کو بارش کا امکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں کل ( پیر کو) موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ پیر 23نومبر سے 25 نومبر تک جاری رہے گا۔ ماہرین کے مطابق بارش کے باعث شہر کا درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے ۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم شام / رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی متوقع ہے ۔ اتوار کے روز پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں