دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت، 10 شہید،متعدد زخمی
شیئر کریں
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق
جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حالیہ بمباری سے مزید 10 شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم اس اعلان کے باوجود غزہ میں بے گھر اور دربدر فلسطینیوں پر صیہوبی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جن کے نتیجے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 20 نکاتی جنگ بندی معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، تاہم اسی دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملے رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ یہ کارروائی اس بات کا اشارہ ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو اپنی شرائط پر آگے بڑھانا چاہتا ہے، اسے غزہ کے امن سے کوئی سروکار نہیں۔


