میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فضائیہ کاجدید تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاک فضائیہ کاجدید تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران،سائنسدانوں نے کیا، آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت سے دشمن خوفزدہ،سائنسدانوںاور انجینئرز کو مبارکباد

پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت، دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمزکو چکمہ دینے میں مؤثر ہے جب کہ تیمور کروز میزائل جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہیکہ تیمور میزائل کی کامیابی سے پاک فضائیہ کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تیمور ویپن سسٹم علاقائی سکیورٹی ماحول میں پاکستان کے قابلِ اعتماد دفاع کو مضبوط بناتا ہے۔ تیمور میزائل کا کامیاب تجربہ قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کی عکاسی کرتا ہے، یہ کامیابی قومی عزم اور تکنیکی خود کفالت کا ثبوت ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایٔر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنس دانوں، انجینئرز اور پوری پاکستان فضائیہ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ ایٔر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایسی کامیابیاں ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے قومی عزم اور بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی ماحول میں ایک قابلِ اعتبار روایتی دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی عکاس ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان فضائیہ کی عملی تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کی مسلسل کوششوں کی واضح مثال ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں