میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی وسائل پر سول وملٹری افسر شاہی کا قبضہ ہے،حافظ نعیم

ملکی وسائل پر سول وملٹری افسر شاہی کا قبضہ ہے،حافظ نعیم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

چند سیاستدان، سرمایہ دار اور وڈیرے اختیارات پر قابض ہیں،ملک میں گورننس کا بحران ہے
با اختیار بلدیاتی نظام کے حق میں اتوار کو ملک گیر دھرنے ہوں گے، منصورہ میں پریس کانفرنس

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی وسائل پر سول و ملٹری افسر شاہی، چند سیاستدانوں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کا قبضہ ہے۔ ملک میں گورننس کا بدترین بحران ہے، معیشت ، زراعت تنزلی کا شکار، بے روزگاری میں اضافہ ، سرمایہ باہر منتقل ہورہا ہے۔ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں عوام بے اختیار، غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کا وہ سلسلہ جو پہلے قومی و صوبائی اسمبلیوں تک محدود تھا اب نیچے تک لایا جارہا ہے۔ با اختیار بلدیاتی نظام کے حق میں اتوار اکیس دسمبر کو ملک گیر دھرنے ہوں گے، دھرنوں کے روز آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، عوام کے حق کے لیے اور فرسودہ نظام کے خلاف تحریک مزید تیز ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر ریاستی تشدد اور پاسکو ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کے جانے کے عمل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔بھارتی وزیر کے مسلمان خاتون کے نقاب اتارنے کو واقعہ کو گھناؤنا عمل قراد دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے حکومت پاکستان اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اس مکروہ واقعہ پر بھرپور آواز اٹھائی جائے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں