پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی ، عمران خان، شاہ محمود ، عمر ایوب، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار و دیگر شامل
شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، فواد چوہدری، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، طاہر صادق، راجہ بشارت اور وارث قیوم سمیت دیگر کے بھی بیرون ملک جانے پر پابند عائد کی گئی ہے،ذرائع
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، 9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی تھی جس کے بعد ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجیں۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، طاہر صادق، راجہ بشارت اور وارث قیوم سمیت دیگر کے بھی بیرون ملک جانے پر پابند عائد کی گئی ہے۔


