میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی فورسزکا کرم میں آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزکا کرم میں آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

متعدد خوارج زخمی ،خفیہ اطلاعات کی بنیار پرکارروائیاں مرزائی اور مناتو میں کی گئیں
خوارج ایک گھر پر قبضہ کر کے چھپے ہوئے تھے، گھر میں بارودی مواد بھی لگا رکھا تھا

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیار پر کی گئیں، جن میں 22 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ یہ کارروائیاں وسطی کرم کے علاقے مناتو اور مرزائی علاقوں میں کیگئیں۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائیاں دو مختلف علاقوں مرزائی اور مناتو میں کی گئیں، جس کے نتیجے میں 22 دہشتگرد ہلاک کر دیٔے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔خفیہ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے نہایت مؤثر، ٹارگٹڈ اور بروقت آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 22 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، خوارج آبادی کے قریب ایک گھر پر قبضہ کر کے چھپے ہوئے تھے، کہ ان کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دہشتگردوں نے اس گھر میں بارودی مواد بھی لگا رکھا تھا-فوجی کاروائی کے دوران وہ بارود بھی پھٹ گیا جس سے گھر تباہ ہو گیا جب کہ کچھ سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے، قومِ پاکستان اور اس کے محافظ ادارے دہشت گردی کے اس فتنے کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا ہیں، اور آخری دہشت گرد کے انجام تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں