میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے استعفے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی ‘ عمران خان

نواز شریف کے استعفے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی ‘ عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آزادانہ کام نہیں کر سکتی۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تمام سرکاری ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں، لہذا وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی جے آئی ٹی ارکان نے آج خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، نواز شریف نے 3 دہائیوں سے امپائرز کو اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے اوران کے کارندے مسلسل جے آئی ٹی پر حملے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ذہنیت نواز شریف کی امپائر کو ساتھ ملاکر کھیلنے کا نتیجہ ہے، ان کارندوں کواس ذہنیت سے پالا گیا ہے کہ جو ہمارے حق میں نہیں وہ جانبدار ہے۔ چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ شریفوں کے پٹھو مسلسل جے آئی ٹی پر حملے کررہے ہیں، شریفوں کی پرانی ذہنیت ہے کہ جو امپائر ان کے حق میں نہیں وہ متعصب ہے ، میرا شروع سے ہی مو¿قف تھا کہ نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں