میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی سی بی نے ارادہ بدل دیا، قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت

پی سی بی نے ارادہ بدل دیا، قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہوگی
بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور حارث رئوف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے اجازت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے کہ جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نے چند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا، 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے لیے معاہدے ہیں۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو پہلے سے معاہدوں اور جاری این او سی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور حارث روف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں اور ان کے علاوہ شاداب خان ، محمد رضوان ، حسن علی اور حسان خان کے بھی معاہدے ہیں۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستانی کرکٹرز کے لیے منتظر ہیں اور لیگ کی ٹیموں نے ہوم گراو?نڈز پر پاکستان کے کرکٹرز کے ناموں پر فین زونز بھی بنائے ہیں۔علم میں رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو جاری کیے گئے غیر ملکی لیگز کے این او سی فوری طور پر معطل کرتے ہوئے آئندہ کارکردگی کی بنیاد پر این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ پی سی بی نے اصولی فیصلہ کیا تھا کہ مستقبل میں این او سی صرف انہی کرکٹرز کو دیے جائیں گے جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں