میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی عالمی دجالی بالادستی (آخری قسط)

اسرائیل کی عالمی دجالی بالادستی (آخری قسط)

منتظم
منگل, ۶ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


گذشتہ سے پیوستہ
2001ء میں امریکا اور نیٹونے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر اپنا دوسرا پڑائو ڈالا اور 2005ء تک پورے افغانستان میں دندنانے لگے۔ امریکیوں کا مقصد افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا کام تمام کرنا تھا ، مشرف انتظامیہ ’’فرات کے سونے‘‘ کے سامنے ڈھیر ہوچکی تھی ،قوم کو پتھر کے زمانے میں پہنچ جانے کا خوف دلاکر اس مہلک سونے میں خوب ہاتھ رنگے جس کا خمیازہ قوم نے خونی دہشت گردی کی شکل میں بھگتا۔ 2005ء کے بعد وہ افغان طالبان بظاہر جن کی کمر امریکا اپنے صہیونی صلیبی اتحاد کی مدد سے توڑ چکا تھا، پہاڑوں سے اتر کر میدان کارزار میں آگئے اب امریکا اور اس کے اتحاد کی باری تھی۔۔۔2005ء سے لیکر 2017ء تک جو کچھ ہوا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا نقاد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جس وقت اپنا پہلا دورہ ہی سعودی عرب کا کرتا ہے تو سوال اٹھ جاتا ہے کہ اس میں ٹرمپ کی اپنی رضا شامل ہے یا اس کے ساتھ ساری امریکی اسٹیبلشمنٹ شامل ہے، جو بظاہر آپس میں دست وگریباں نظر آتی ہے تو اس کا جواب 1988ء میں دیے گئے ٹرمپ کے اس انٹرویو سے آسانی کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ـ:
"Kuwait, they live like kings. The poorest person in Kuwait, they live like kings. And yet they’re not paying. We make it possible for them to sell their oil. Why aren’t they paying us 25 percent of what they’re making? It’s a joke.”
’’کویت میں ایک غریب آدمی بھی بادشاہوں کی طرح رہتا ہے اور وہ اس کی کوئی قیمت بھی ادا نہیں کرتے، ہم ہی نے انہیں اس قابل بنایا ہے کہ وہ اپنا تیل فروخت کرسکیں، پھر وہ کیوں نہیں اپنی دولت کا پچیس فیصد ہمیں ادا کرتے؟ کیا یہ مذاق ہے۔‘‘
ایک جگہ اور کہتے ہیں کہ ـ:
I really am tired of seeing what’s happening with this country, how we’re really making other people live like kings, and we’re not.”
’’میں یہ دیکھ کر واقعی تنگ آچکا ہوں کہ اس ملک (امریکا) کے ساتھ ہو کیا رہا ہے، ہم کس طرح دوسرے لوگوں کو بادشاہوں کا سا طرز زندگی اختیار کرنے کے قابل بنا دیتے ہیں اور ہم خود اپنے لیے ایسا نہیں کرتے‘‘۔
یہ آج سے تیس برس پہلے کا ٹرمپ ہے جب باقی دنیا میں شاید کوئی اس کا نام بھی نہ جانتا ہو۔ تو کیا یہ محض اتفاق ہے کہ اسے وائٹ ہائوس میں لایا گیا؟ پچیس فیصد کی بجائے اسلحے کی فروخت کے نام پر عربوں کی باقی ماندہ تمام پونجی سمیٹنے کے لئے۔۔؟ امریکی اسٹیبلشمنٹ اور وائٹ ہائوس میں جو جنگ نظر آرہی ہے کیا وہ محض نائن الیون کی طرح نظر کا دھوکہ ہے؟
حالات اور واقعات کی تاریخ کا سیاق وسباق دیکھا جائے تو صاف محسوس ہوگا کہ امریکا اور اس کی اتحادی دجالی قوتیں مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے مکمل غلبے سے پہلے پہلے دفاع اور اسلحے کی فروخت کے نام پر عربوں کی رہی سہی جیبیں بھی جھاڑنا چاہتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ریاض میں کھڑے ہوکر تہران کو خطرہ قرار دینا درحقیقت دجالی ڈرامے کا حصہ ہے امریکا کبھی موجودہ صورتحال میں ایران سے نہیں بگاڑے گا، پہلے کویت کی آزادی اور اب داعش کے مقابلے کے نام پر وہ اس وقت تک مشرق وسطیٰ سے نہیں نکلے گا جب تک عربوں کو معاشی اور معاشرتی طور پر دربدر نہ کردے اس کے بعد وہ اور اسرائیل ایران سے نمٹیں گے۔ مشرق وسطیٰ میں کیا جانے والا ایک سو دس ارب ڈالر کا دفاعی سودا اسی کی ایک تمہید ہے جبکہ مزید تین سو ارب ڈالر کے سودے اگلے تین برسوں میں ہوں گے ۔ دوسری جانب افغانستان میں جنگ کے شعلے مزیدبھڑکنے والے ہیں۔
اس سارے منظر نامے میں بھارت کو پاکستان سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی نئی تاریخ رقم کردی ہے تاریخ کے اس اہم ترین موڑ پر نواز حکومت نے وزیر خارجہ تعینات نہ کرکے قوم پر ایک طرف ظلم ڈھایا ہے تو دوسری جانب اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال کر سالانہ 1366ارب روپے کا سود چڑھادیا ہے۔ عالمی صہیونیت نے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے جب پاکستان کے دفاعی اداروں کی مستعدی دیکھی تو اس کانٹے کو معاشی تباہ کاری سے نکالنے کی کوشش کی ہے۔۔۔یہی وجہ ہے کہ عسکری دہشت گردوں سے کہیں زیادہ معاشی دہشت گردوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
٭٭…٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں