میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سہراب گوٹھ،افغان بستی میں آپریشن ،غیر قانونی مکانات و دکانیں مسمار

سہراب گوٹھ،افغان بستی میں آپریشن ،غیر قانونی مکانات و دکانیں مسمار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

40 سال بعد ہیوی مشینری کی مدد سے 3ہزار سے زائد گھروں میں 26 ہزارافغان شہریوں کے گھروں کو توڑا گیا
رینجر اور پولیس کی نفری تعینات، زمین پر لینڈ مافیا قابض ہونے کیلئے تیار ہے، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ

( رپورٹ: افتخار چوہدری )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب 40 سال پرانی افغان بستی کو مسمار کر دیا گیا۔اس افغان بستی میں 3 ہزار سے زائد گھروں میں 26 ہزار سے زائد افغان شہری رہائش پزیر تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب کوٹھ کے قریب 40 سال سے زائد عرصہ سے قائم سب سے بڑی افغان بستی کو مسمار کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ہیوی مشینری کی مدد سے خالی اور خستہ حال گھروں اور دیواروں کو توڑا جا رہا ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار واقع سینمٹنے کے لیے رینجر اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ۔گزشتہ روز ڈی ائی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کراچی پولیس چیف کو خط میں لکھا تھا کہ افغان بستی کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قابض ہونے کے لیے تیار ہے لہذا ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی۔ ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر زمین ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کی جائے ۔افغان بستی میں 3 ہزار سے زائد گھر بنے ہوئے ہیں جس میں 25 ہزار سے زائد افغان فیملیز رہائش پزیر تھی زیادہ تر افغان باشندے اپنے ملک افغانستان جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پورے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں