میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایشیا کپ ،سری لنکن ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈ

ایشیا کپ ،سری لنکن ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

2022 کے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف دبئی میں میچ اور فائنل میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی
یو اے ای کے میدانوںمیں پاکستان کی کارکردگی بہتر،سات میں سے چار میں کامیاب حاصل کی
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشیا کپ2022 ء کے فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہیں۔2022 ء کے ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فورکے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔اس سے قبل2019ء میں بھی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل پانچ شکستوں کے برعکس یو اے ای کے میدانوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی ہے۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے سات میچز میں سے چار میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ سپر فور مرحلے میں ٹاپ ٹو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں