میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں نرسنگ عملے کا احتجاج

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں نرسنگ عملے کا احتجاج

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ڈائریکٹر نرسنگ میڈم شمسہ کے رویے اور نرسنگ الاؤنس کی عدم فراہمی پر بے چینی
انتظامیہ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ، انہیں گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے، نرسنگ عملے کا موقف

کراچی قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (NICVD)میں نرسنگ عملے نے ڈائریکٹر نرسنگ میڈم شمسہ کے رویے اور نرسنگ الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ نرسنگ عملے کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے اور ان کی شکایات پر کوئی کان نہیں دھرا جاتا ۔ذرائع کے مطابق نرسنگ عملے نے معاملہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے سامنے رکھا، جو عملے کے ہمراہ ڈائریکٹر نرسنگ کے دفتر پہنچے اور فریقین کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ۔ نرسنگ عملے کا مؤقف تھا کہ انتظامیہ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ، انہیں گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے اور بنیادی حقوق جیسے الاؤنس بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔ نرسنگ عملے نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ ملازمین کو وقتی طور پر مطمئن تو کر دیتی ہے مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین برسوں سے اپنے حق کے حصول کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں