کراچی میں گریجویٹ ایس ایچ اوز کی تعیناتی، دیوانے کا خواب
شیئر کریں
109 تھانوں میں اکثریت میٹرک اور انٹر پاس ایس ایچ اوز کی ہے،نان گریجویٹ اور نااہل افسران میں کھلبلی مچ گئی
ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر کو ایک دفعہ ڈسمس فرام سروس جبکہ دو مرتبہ بی کمپنی گارڈن کا مہمان بنایا جا چکا ہے، ذرائع
(رپورٹ؍اسد رضا) کراچی شہر میں تعینات تقریبا ایس ایچ اوز ڈسمس فرام سروس گارڈن بی کمپنی کے مکین اور معطلی کے پروانے لے چکے ہیں ایسے تمام افسران کی اچھی شہرت پر سوالیہ نشان ہے،تفصیلات کے مطابق ائی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے گریجویٹ تھانیداروں کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے بعد نان گریجویٹ اور نااہل افسران میں کھلبلی مچ گئی سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق گریجویٹ افسران ہی ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے جبکہ ایس ایچ اوز کے عہدے پر اچھے رویے اور اچھی شہرت کے حامل افسران کو ترجیح دی جائے گی، کرمنل اور مشکوک ریکارڈ رکھنے والے افسران ایس ایچ او بننے کے اہل نہیں ہوں گے ائی جی سندھ غلام نبی میمن کے حکم نامے کے بعد کراچی میں تعینات نان گریجویٹ ایس ایچ اوز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی واضح رہے شہر قائد میں بیشتر ایس ایچ اوز سیاسی پرچیاں اور بھاری ٹینڈر کے عوض تعینات ہوئے ہیں جن کا عوام کے ساتھ رویہ بھی مناسب نہیں جبکہ اچھی شہرت بھی نہیں رکھتے، اچھی شہرت کے حامل افسران کو موقع دینا چاہیے جن میں ایس ایچ او عامر اعظم فیصل جعفری، عامر اکرام، ندیم صدیقی و دیگر شامل ہیں۔


