میرے بیٹوں کو گرفتار کرکے عمران خان پر دبائو ڈالنا چاہتے ہیں،علیمہ خانم
شیئر کریں
شیر شاہ کی ضمانت پر سماعت تھی،تفتیشی افسر نے ریکارڈ پیش نہیں کیا، پراسیکیوشن ضمانت کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے
ابھی پنجاب پولیس کو آرڈر ہے کہ ریکارڈ پیش نہ کریں، ہم قربانی دینے کو تیار ہیں،عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرے بیٹوں کو گرفتار کرکیوہ بانی پی ٹی آئی پردبائو ڈالنا چاہتے ہیں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر شاہ کی ضمانت پر سماعت تھی، تفتیشی افسر نے ریکارڈ پیش نہیں کیا، ابھی پنجاب پولیس کو آرڈر ہے کہ ریکارڈ پیش نہ کریں، اس مقدمے میں سب کی ضمانت ہو چکی ہے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم بہنیں اڈیالہ جارہی ہیں، کل ہمارے بھائی سے ملاقات کا دن ہے، بانی پی ٹی آئی کا مکمل چیک اپ کرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اس طرح قید کر کے یہ نہیں توڑ سکتے، پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم قربانی دینے کو تیار ہیں۔


