میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں( صدر و وزیراعظم)

معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں( صدر و وزیراعظم)

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں
آصف علی زرداری اورشہباز شریف کی قوم کو تہہ دل سے آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے اور آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں اور قربانیوں نے اس خواب کو حقیقت بنایا، اس سال ہم یوم آزادی بڑے افتخار اور ایک تازہ امید کے ساتھ منا رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ حال ہی میں ہماری قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری فتح ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ آج کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان کے 78 سال مکمل ہونے پر قوم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال سمیت تحریک آزادی کے بلند ہمت، دور اندیش قائدین اور کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بکھری ہوئی قوم کو ایک فکر، ایک مشن اورایک نصب العین پر نہ صرف متحد کیا بلکہ اپنی ولولہ انگیز سیاسی جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا موڑ کر ایک الگ نظریاتی ریاست کے قیام کے ناممکن سمجھے جانے والے خواب کو شرمندہ تعبیر کردکھایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں