میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یہودی فوج کے حملوں میں 62 مسلم شہید

یہودی فوج کے حملوں میں 62 مسلم شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

غزہ میں70 سے زائد افراد شدید زخمی ، طبی سہولیات ناپید
نہتے ، بھو کے فلسطینی امداد کے منتظر ، اسرائیل فوج نے حملہ کردیا

محصور غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی، صبح کو امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم 23 افراد شہید اور 70 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ یہ تمام لوگ خوراک اور پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت کی تلاش میں تھے۔حملہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے قریب مورگ کاریڈور کے نزدیک اس وقت ہوا جب سیکڑوں افراد امدادی ٹرکوں کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے۔ بمباری میں مزید 8 افراد شہید کیے گئے، جبکہ رات تک مختلف اسپتالوں اور فیلڈ رپورٹس سے یہ تعداد بڑھ کر 62 تک جا پہنچی۔ شہدا میں بچے، خواتین، اور بزرگ بھی شامل ہیں۔خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کے عملے نے ایک نوجوان کی بھوک سے موت کی تصدیق کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں