میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(یہودی فوج کے حملے ) فلسطین کے نہتے ،پیاسے 105 مسلمان شہید

(یہودی فوج کے حملے ) فلسطین کے نہتے ،پیاسے 105 مسلمان شہید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

درجنوں زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ، ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان
غزہ سٹی، خان یونس، رفح اور وسطی پناہ گزین کیمپ پر صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، رپورٹ

اسرائیلی حملوں میں 16 جولائی شام سے 17 جولائی صبح تک 105 فلسطینی شہیدغزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ 16 جولائی کی شام 5 بجے سے 17 جولائی کی صبح تک جاری رہنے والے شدید حملوں کے نتیجے میں کم از کم 105 فلسطینی شہید ہو گئے۔ الجزیرہ لائیو بلاگ کے مطابق، یہ حملے غزہ کے متعدد گنجان آباد علاقوں پر کیے گئے، جن میں غزہ سٹی، خان یونس، رفح اور وسطی پناہ گزین کیمپ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق،رات کے وقت ہونے والے حملوں میں کم از کم 80 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں متعدد خواتین اور بچے شامل ہیں۔17 جولائی کی صبح کو بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا، جس میں مزید 25 فلسطینی شہید ہوئے۔صبح کے حملوں میں خاص طور پر غزہ کے کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں دو بزرگ شہری جاں بحق ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ طبی عملے کو ادویات، ایندھن اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس بڑھتی ہوئی ہلاکت خیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں