میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلسطین پر یہودی فوج کی قتل وغارت گری برقرار(104 مسلمان شہید)

فلسطین پر یہودی فوج کی قتل وغارت گری برقرار(104 مسلمان شہید)

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

فضائی اور زمینی حملے، متعدد زخمی ، نہتے ،بھوکے ، پیاسے مسلم عالمی بے حسی کا شکار
زمینی صورتحال میں ہرگھنٹے کے ساتھ پرتشدد کارروائیوں کا اضافہ ،طبی سہولت ناپید

غزہ پر اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 104 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں خواتین، بچے اور امدادی مراکز میں پناہ لینے والے شہری شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار الجزیرہ عربی اور دیگر معتبر ذرائع کے مطابق ہیں۔شہادتوں کا یہ سلسلہ 15 جولائی شام سے شروع ہوا اور 16 جولائی شام تک جاری رہا، جب اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے نے الشاطء کیمپ، خان یونس، رفح اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔الشاطء پناہ گزین کیمپ پر ایک شدید فضائی حملے میں 23 افراد شہید ہوئے، جب کہ دیگر مقامات پر جاری حملوں میں مجموعی طور پر 61 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اگلی صبح، 16 جولائی کو اسرائیلی فوج نے المواصی، خان یونس، اور رفح میں امدادی خیموں اور رہائشی علاقوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں مزید 43 فلسطینی شہادتیں ہوئیں۔ان میں وہ بھی شامل تھے جو خوراک اور پناہ کی تلاش میں امدادی مراکز کے قریب جمع تھے۔مقامی حکام اور امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل حملوں اور طبی سہولیات کی قلت کے باعث شہادتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، مسلسل بمباری نے نہ صرف رہائشی آبادی کو متاثر کیا ہے بلکہ امدادی قافلوں، اسپتالوں اور خوراک کی تقسیم کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بین الاقوامی سطح پر ان حملوں کی مذمت جاری ہے، تاہم زمینی صورت حال ہر گھنٹے کے ساتھ مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں