میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپر)میں دائر کردی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی جانب سے قیمت میں اضافے کی درخواست مارچ 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی، سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد نیپرافیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ 8 اپریل کو بھی حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی تھی، نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صارفین سے اضافی وصولی اپریل کے بلز میں کی جائیں گی۔اس سے ایک ہفتہ قبل بھی حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی بھی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کی تھی۔نیپرا نوٹی فکیشن میں کہ گیا تھا بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی تھی، صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی۔یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب کہ عالمی بینک نے کہا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کو 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں