میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس کی خواتین اہلکار ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں

سندھ پولیس کی خواتین اہلکار ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں۔سندھ پولیس تھانہ شاہ لطیف ٹائون اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار اپنے انصاف کے لئے میدان میں آگئی۔خاتون اہلکارنے بتایاکہ گذشتہ ڈیرھ سال سے میری تنخوہ اور دیگر الائونس نہیں مل رہے۔ اکاونٹنٹ شرجیل اور دیگر ساتھی مختلف بہانوں سے تنگ کرتے ہیں۔خاتون اہلکار نے بتایاکہ میں سندھ دھرتی کی باعزت بیٹی ہوں ان کی گندی خواہشات کو پورا نہیں کرسکتی۔ ان لوگوں کے باعث میرے گھر کی حالت بھِی بہت خراب ہوتی جارہی ہے۔خاتون اہلکار کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف قانونی اورمحکمہ جاتی کارروائی کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں