میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یہودی فوج کی بمباری غزہ میں 28 بچوں سمیت 103 شہادتیں

یہودی فوج کی بمباری غزہ میں 28 بچوں سمیت 103 شہادتیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل
خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں کم از کم103فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں28بچے اور کئی خواتین شامل ہیں۔رفح، دیر البلح اور وسطی غزہ میں ہونے والے حملوں کے دوران درجنوں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ صرف ایک دن میں 59 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں امدادی قطاروں میں کھڑے افراد بھی شامل تھے۔ یہ وہ بے گناہ شہری تھے جو خوراک اور پانی کے انتظار میں جمع تھے۔غزہ کے مختلف علاقوں خصوصا الشجاعیہ، الزیتون اور رفح میں فضائی بمباری اور توپ خانے کے حملے جاری رہے۔ مقامی ہسپتال ذرائع کے مطابق، صرف صبح کے وقت ہونے والے ان حملوں میں مزید 44 افراد شہید ہوئے جن میں 13 بچے بھی شامل تھے۔ کچھ خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں