میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

تفتیشی افسر نے چالان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروا دیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد کردیے گئے۔تفتیشی افسر نے کیس کا چالان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروا دیا۔

چالان میں وزیر اعلی سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، تیمور جھگڑا بھی نامزد ہیں۔چالان کے مطابق ریڈیو پاکستان کی درخواست پر عدالت نے نادرا اور پنجاب فرانزک سے ملزمان کی شناختی تصدیق کروائی، دونوں رپورٹس میں ملزمان کے حملہ کیس میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

کیس کی اگلی سماعت 28اکتوبر کو ہوگی۔پولیس رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ میں تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کی بھی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق کا کہا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں