میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی حملہ، تیل مہنگا ہونے سے پاکستانی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ

امریکی حملہ، تیل مہنگا ہونے سے پاکستانی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ
جنگی صورتِ حال میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے ، مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت متاثر ہو گی۔تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔امریکی ادارے بلوم برگ کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے برینٹ خام تیل کی قیمت 11 فیصد بڑھ چکی ہے ۔اب امریکی حملے کے بعد خدشہ ہے کہ پیر کو جب مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو گا تو تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔انرجی ایکسپرٹ سال کیوونِک کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل تک جا سکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں